Posts

Showing posts from September, 2019

سیر کو سوا سیر

Image
گزرے وقتوں کی بات ہے کہ کسی گاؤں میں ایک کنجوس آدمی رہتا تھا۔ ایک بار وہ کسی کام سے دوسرے گاؤں جا رہا تھا۔ راستے میں اس کا گزر ایک جنگل سے ہوا۔ جب وہ جنگل سے گزر رہا تھا تو اس نے ایک کھجور کا درخت دیکھا۔ اس نے سوچا کہ اگر وہ یہاں سے مفت کھجور لے جا کر بازار میں بیچے تو اس کو کتنا منافع ہوگا۔ بس پھر کیا تھا اس کنجوس نے درخت پر چڑھنا شروع کر دیا۔ لالچ کی وجہ سے اس نے یہ غور ہی نہیں کیا کہ اس درخت پر تو شہد کی مکھیوں کا چھتا ہے۔ جب وہ اوپر چڑھ گیا اور اس چھتے تک جا پہنچا تو اس کو معلوم ہوا کہ یہاں تو شہد کی مکھیوں کا چھتا ہے۔ شہد کی مکھیوں کو بھی خطرہ محسوس ہوا تو انہوں نے اس کنجوس شخص پر حملہ کردیا۔ وہاں سے جان چھڑانا مشکل ہو گیا تو اس کنجوس آدمی کو اللہ کی یاد آئی اور اس نے اللہ سے مدد طلب کی۔ اس کنجوس نے یہ دعا کی کہ اللہ تعالی اس کو اس مصیبت سے نجات دلائیں تو وہ سو غریبوں کو کھانا کھلائے گا۔ پھر آہستہ آہستہ اس نے درخت سے نیچے اترنے کی کوشش شروع کی۔ جب وہ ذرا سا نیچے ہوا تو اس نے کہا کہ وہ پچھتر لوگوں کو کھانا کھلائے گا۔ جب وہ مزید نیچے ہوا تو اس نے کہا کہ وہ پچیس لوگوں کو کھانا ک