رحمدل



پرانے وقتوں کی بات ہے کہ ایک بادشاہ تھا۔ اس بادشاہ کا ایک خاص وزیر تھا، جو بہت ہی نیک اور رحمدل تھا۔ اس نے کبھی بھی اپنے بادشاہ کو کوئی غلط مشورہ نہ دیا۔ ہمیشہ عوام اور قوم کی بھلائی کی ہی تجویز دی۔ اسی وجہ سے وہ وزیر بادشاہ کو بہت عزیز تھا۔ 

ایک بار ایسا ہوا کہ شکار کھیلتے ہوئے اس وزیر کی نظر ایک ہرن پر پڑی، جو بھاگ کر اس کے سامنے سے گزرا تھا۔ اس وزیر نے ہرن کو پکڑنے کے لیے اس کے پیچھے گھوڑا دوڑا دیا۔ کچھ دور بھاگنے کے بعد پھرتی سے اس وزیر نے وہ ہرن پکڑ لیا۔ پکڑنے پر معلوم ہوا کہ وہ ہرن ابھی بچہ ہے۔ خیر وہ وزیر اس ہرن کے بچے کو اٹھا کر گھوڑے پر سوار ہو کر واپس چل پڑا۔ کافی دور چلنے کے بعد اس وزیر کو محسوس ہوا کہ کوئی اس کا پیچھا کر رہا ہے۔ جب اس نے مڑ کر دیکھا تو ایک ہرنی اس کے پیچھے پیچھے چلی آ رہی تھی۔ یوں معلوم ہوتا تھا کہ اس ہرنی کی آنکھوں میں آنسو ہوں۔ وہ اس ہرن کی ماں تھی۔ گویا وہ کہہ رہی ہو کہ اس سے اس کی اولاد کو مت چھینو۔ اس ہرن کی آنکھوں میں بھی درد اور تکلیف نمایاں تھی۔ اس ہرنی کی آنکھوں میں التجا صاف نظر آرہی تھی۔ اس رحمدل وزیر کو ترس آگیا۔ اس نے گھوڑے سے اتر کر وہ ہرن اس ہرنی کے پاس جا کر آزاد کر دیا۔ اب اس ہرنی اور ہرن دونوں کی آنکھوں سے خوشی چھلکنے لگی۔ وزیر کو یوں لگا کہ جیسے وہ ہرنی اس کو دعا دے رہی ہو۔ ان کی خوشی دیکھ کر وزیر کے چہرے پر بھی مسکراہٹ آگئی۔ وزیر واپس پلٹ آیا۔ 

رات خواب میں وزیر نے دیکھا کہ کوئی بزرگ ہیں جو اس کو کہہ رہے ہیں کہ وہ مستقبل میں اس ریاست کا بادشاہ بنے گا۔
کچھ عرصے بعد اس وزیر کا خواب سچ ہو گیا اور اس کی شادی اسی بادشاہ کی بیٹی سے ہوگئی۔ چونکہ بادشاہ کی اور کوئی اولاد نہ تھی اس لئے مستقبل میں وہی وزیر اس ریاست کا بادشاہ بنا۔

Comments

Popular posts from this blog

وفاداربیوی

الفاظ کی طاقت

معاف کرنا