طاقت



ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک چڑیا سارا دن دانے کی تلاش میں اڑتی پھرتی رہی مگر اس کو کہیں بھی دانہ نہ ملا۔ بھوک سے نڈھال چڑیا نے پھر بھی ہمت نہ ہاری اور تلاش جاری رکھی۔ کہیں پر شکاری نے دانہ ڈال کر جال بچھا رکھا تھا کہ کوئی بیچاری بھوکی چڑیا دانوں کی لالچ میں جال میں پھنس جائے۔ اس چڑیا نے جال میں پھنسنے سے بھوکا رہنا مناسب سمجھا۔ جیسے جیسے شام ہو رہی تھی اس چڑیا کے ہمت جواب دیتی جا رہی تھی۔ آخر ایک جگہ پر اس نے دیکھا کہ ایک چھوٹی سی لڑکی مرغیوں کو دانہ ڈال رہی ہے۔ اس چڑیا نے سوچا کہ وہ بھی ان مرغیوں کے ساتھ دانہ کھا لے۔ یہی سوچ کر وہ اس جگہ جاکر بیٹھ گئی۔ ابھی وہ دانوں کے قریب جانے ہی لگی تھی کہ ایک مرغی نے اس کو غصے سے گھورا جیسے کہہ رہی ہو کہ یہ اس کے دانے ہیں۔ اس مرغی کی غصیلی نگاہوں سے چڑیا سہم سی گئی۔ وہ مرغی سے بچنے کے لیے دوسری طرف ہوئی تو کیا دیکھتی ہے کہ ایک خونخوار قسم کا کتا رال ٹپکائے اس کی جانب چلا آرہا ہے۔ اس سے پہلے کہ وہ کوئی فرار کا راستہ اپناتی وہ کتا اس پر جھپٹ پڑا۔ بہت مشکل سے جان بچا کر وہ چڑیا ایک ٹوٹی ہوئی کھڑکی میں جا بیٹھی اور جان بچ جانے پر شکر ادا کرنے لگی۔ اس وقت ہر طرف اندھیرا چھا چکا تھا۔ وہ جلد از جلد اپنے گھر پہنچنا چاہتی تھی۔ اس نے آگے ہو کر جھانکا تو وہ خونخوار کتا اس کی تاک میں بیٹھا تھا۔ وہ بے چاری وہیں بیٹھ گئی اور دعا کرنے لگی کہ اس کتے کا دھیان دوسری طرف ہو تو  وہ وہاں سے نکلے۔ یہی دعا کرتے کرتے وہ سوگئی۔ صبح جب اس کی آنکھ کھلی تو اس نے دیکھا کہ وہ لڑکی پھر سے مرغیوں کو دانہ ڈال رہی تھی۔ اس لڑکی نے چڑیا کو دیکھا تو اس کی طرف بڑھی اور پیار سے اس چڑیا کو ہاتھ میں اٹھانے لگی۔ چڑیا چونکہ سہمی ہوئی تھی اس لیے پہلے تو وہ پیچھے ہٹ گئی مگر پھر اس لڑکی کے چہرے کی مسکراہٹ دیکھ کر اس کے ہاتھ پر بیٹھ گئی۔ وہ لڑکی سمجھی کہ چڑیا زخمی ہے۔ اس لڑکی نے چڑیا کے پروں کو ہاتھ لگایا تو چڑیا کے دماغ میں آیا کہ اس کے بعد تو پروں کی طاقت ہے۔ وہ اس طاقت کے بل بوتے پر آسمانوں میں اڑتی پھرتی ہے۔ یہی سوچ آنے پر اس نے پر پھیلائے اور اڑ کر دور کہیں آسمان میں غائب ہو گئی۔

Comments

  1. Merkur 37C Safety Razor Review - CCASINO.COM
    Merkur 37C is by far the favorite among wet shavers and 온카지노 is also one of my favorite when it comes to safety deccasino razors. The Merkur 37c is one of  Rating: 4 · ‎Review 샌즈카지노 by David Wise

    ReplyDelete

Post a Comment

Popular posts from this blog

وفاداربیوی

الفاظ کی طاقت

معاف کرنا